طلبہ خود کو تحقیق کیلئے وقف کردیں، پروفیسر ڈاکٹر مختار احمدعزمی
لاہور (خرم رفیق سے)معروف محقق ، دانشور اور سربراہ شعبہ اردو منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسرمختار احمد عزمی نے کہاہے کہ علم انبیا ؑکی میراث ہے ، خودحضور ﷺ کا ارشا د مبارک ہے کہ مجھ کوتو معلم ہی بناکر بھیجا گیاہے ، طلبہ امہ کو بام عروج پر پہنچانے کیلئے خود کو تحقیق کیلئے وقف کردیں۔
ان خیالات کا اظہار پروفیسرڈاکٹرمختار احمد عزمی نے منہا ج یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سکالرمیاں محمد وزیرکی پی ایچ ڈی کی تکمیل کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے منہاج یونیورسٹی شعبہ اردو کے سکالر میاں محمد وزیر کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میاں محمد وزیر نے نہایت محنت اور عرق ریزی سے تحقیقی کام مکمل کرکے اپنا پی ایچ ڈی کا مقالہ تحریر کیاہے جس کی تعریف ترکی کے نامور محقق ڈاکٹر خلیل طوقار ،انڈیا کے نامور محقق ڈاکٹر عبد الحق ،پاکستان سے استادا لاساتذہ ڈاکٹر نجیب جمال اور ڈاکٹر وحید الرحمان خان نے کی ہے ۔