ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے سینئر صحافی کی لاش برآمد

ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے سینئر صحافی کی لاش برآمد
ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے سینئر صحافی کی لاش برآمد

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کےعلاقےنیو ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع ہولی فیملی ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سےسینئرصحافی شفاعت شیخ کی لاش برآمد  ہوئی ہے،شفاعت شیخ کو قتل کیا گیا یا خود کشی کی؟پولیس مصروف تفتیش ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیو ٹاؤن تھانہ کی حدود میں واقع ہولی فیملی ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے سینئر صحافی شفاعت شیخ کی  2  سے 3 دن پرانی لاش برآمد ہوئی ہے،مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔صحافی شفاعت شیخ کی بیٹی ہولی فیملی میں داخل تھی اور وہ پارکنگ ایریا  میں کھڑی اپنی گاڑی سے مختلف اخبارات کو جرائم سے متعلق خبریں اپنے لیپ ٹاپ پر بنا کر بھیجتا تھا۔مقتولصحافی اپنی بیٹی کی علالت کی وجہ سے پریشان تھے اورگھریلو مسائل کی وجہ سے وہ کثرت شراب نوشی میں بھی مبتلا ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق ہسپتال کے مرکزی دروازے پر تعینات سییکورٹی گارڈ سے بھی پوچھ گچھ جاری ہےجبکہ ہسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد بھی حاصل کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی