عمران خان میں حکومت کرنے کی اہلیت نہیں ہے ، ثنابچہ کادعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ثنا بچہ نے کہاہے کہ عمران خان بہت ایماندار ہونگے ، ان میں بہت سی خوبیاں ہونگی لیکن وہ حکومت نہیں کرسکتے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے ثنا بچہ نے کہاہے کہ عمران خان بہت ایماندار ہونگے ، ان میں بہت سی خوبیاں ہونگی لیکن وہ حکومت نہیں کرسکتے۔عمران خان کے پاس ٹیم اچھی نہیں ہے اور وہ یہ نہیں کام کرپائیں گے۔
ثناءبچہ کا کہنا تھا کہ کہ اس وقت تمام وزراءصرف یہ کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف سیڑھیاں پھلانگتے ہوئے جہاز پر چڑھ گئے۔حکومت کی جانب سے 13ماہ میں کوئی ایک کام بھی نہیں کیا گیا ، حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیاہے اور مہنگائی حد سے بڑھ گئی ہے۔