’برطانیہ میں علاج کی سہولیات دستیاب نہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ ۔۔۔‘ حسین نواز میدان میں آگئے

’برطانیہ میں علاج کی سہولیات دستیاب نہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ ۔۔۔‘ حسین ...
’برطانیہ میں علاج کی سہولیات دستیاب نہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ ۔۔۔‘ حسین نواز میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث کوشش ہے کہ میاں صاحب کا علاج امریکہ میں ہو، زہر خورانی کے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، میڈیا نواز شریف کے علاج کی جگہ کو خفیہ رکھنے میں مدد کرے۔
نواز شریف کے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم مسئلہ نواز شریف کی صحت اور ان کا علاج ہے، کوئی سیاسی بات نہیں کرنا چاہتا، پوری قوم سے میاں صاحب کی صحتیابی کی دعا کی اپیل کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو علاج کیلئے امریکہ جانا چاہیے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ان کا علاج ایک ہی چھت تلے ہو اور برطانیہ میں ایسی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ والدہ کی بیماری کو سیاسی بنانے کی کوشش کی گئی اس لیے میڈیا نواز شریف کے علاج کے مقام کو خفیہ رکھنے میں ہماری مدد کرے۔
نواز شریف کو زہر دیے جانے کے اپنے بیان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں حسین نواز نے کہا کہ صرف میں نے ہی نہیں بلکہ کئی ماہرین نے زہر خورانی کا معاملہ اٹھایا ہے، اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں لیکن ابھی میاں صاحب کا علاج اہم ہے، ان کے چیک اپ کے بعد ہی صحت کی صورتحال سامنے آسکے گی۔