عوامی فلاح و بہبود کے مختلف اقدامات کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش 

عوامی فلاح و بہبود کے مختلف اقدامات کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش 

  



اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر مختلف وزارتوں اور محکمہ جات کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کی غرض سے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کی رپورٹ وزیرِ اعظم آفس کو پیش کر دی گئی مختلف وزارتوں اور محکمہ جات کی جانب سے عوامی فلاح بہبود کے حوالے سے اب تک 64 نئے اقدامات کی نشاندہی کی گئی، نئے اقدامات وزارتوں اور محکموں کی معمول کی ذمہ داریوں کے علاوہ ہیں، 64نئے اقدامات میں سے 35پر عمل درآمد ہو چکا ہے جبکہ 28پر عمل جاری ہے۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق ان اقدامات کا مقصد عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا اور عام آدمی کی زندگیوں کو آسان بنانا اور ان مسائل کو حل کرنا ہے جن پر ماضی میں کبھی توجہ نہیں دی گئی۔وزیرِ اعظم عمران خان نے تمام وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو سہولت فراہم کرنے اور انکی فلاح و بہبود کے لئے نئے اقدامات تجویز کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے معاملات ایسے ہیں جن پر کوئی خرچہ کیے بغیر محض انتظامی اقدامات سے عوام کو سہولت بہم پہنچائی جا سکتی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ کے ہر اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف وزارتوں کی جانب سے نئے اقدامات کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ 

فلاحی اقدامات

مزید : صفحہ اول