کوئٹہ، صدر مملکت کے ہیلی کاپٹر کیلئے سڑکیں بند کرنے پرشہریوں کا احتجاج

  کوئٹہ، صدر مملکت کے ہیلی کاپٹر کیلئے سڑکیں بند کرنے پرشہریوں کا احتجاج

  



کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو انوکھا پروٹوکول پہلی بار ایسا پروٹوکول دیکھا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے لئے سڑکیں بند کردی گئیں،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق لائیوسٹاک ایکسپو میں صدر مملکت کی شرکت صدر کی کوئٹہ آمد پر شہر کی بیشتر سڑکیں بند کر دی گئیں صدر مملکت بائی روڈ کے بجائے ہیلی کاپٹر میں جامعہ بلوچستان پہنچے اگر ہیلی کاپٹر پر ہی پہنچنا تھا تو پھر سڑکیں کیوں بند کی گئیں شہریوں کا احتجاج شاہراہیں بند ہوجانے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،پہلی بار ایسا پروٹوکول دیکھا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے لئے سڑکیں بند ہوں۔

عارف علوی

مزید : صفحہ اول