ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

نامعلوم مقام سے مدد حاصل ہو سکتی ہے۔ اپنوں سے ناراضگی والا خانہ بھی کھلا ہوا ہے۔ اب تھوڑا سا محتاط ہو کر چلنا ہوگا اور ہر قیمت پر درگزر سے کام لینا ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ کسی بھی شخص کے ساتھ مل کر کام کرنے کا پلان بنا رہے ہیں۔ شائد وہ غلطی پر ہیں۔ اس لئے ابھی کئی بار غور و فکر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ رسک نہ لیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

خود کسی طرف کوشش مت کریں جو چیز پردہ غیب سے ملے وہ آپ کے لئے بے حد اچھی ہے۔ تکلیف دہ کوشش کے بعد حاصل کریں گے تو بڑی مشکل ہو جائے گی، خیال کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ایک بڑی خوش کی خبر مل سکتی ہے، جس کے لئے شائد آپ مایوس ہو چکے تھے۔ اب حالات تیزی سے بدل بھی سکتے ہیں اور آپ کو روزگار میں سب سے بڑا فائدہ ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جس انداز سے آپ چلنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں، اب وقت ایسا نہیں رہا، خود کو بدلیں اور اپنے آپ کو ایک طرف کر لیں تو زیادہ بہتر رہے گا، توجہ دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کے لئے آج اچھی خبریں ہیں۔ ایک ناممکن کام بھی ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ میرے اللہ نے چاہا تو روزگار میں بھی کسی طرف سے کوئی اہم اطلاع آنے والی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

کیوں دوسروں پر انحصار کرکے چل رہے ہیں۔ کیا آپ کو اللہ پاک پر بھروسہ نہیں ہے۔ توکل سے کام لیں اور قدرت کو اپنے حساب سے کام کرنے دیں، خاموشی اختیار کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ جلد ہی اس مشکل سے نکل جائیں گے جو اپنوں کی پیدا کردہ ہے۔ اب رابطے سب سے رکھیں مگر ہال دل کسی کے سامنے بیان نہ کریں تو زیادہ مناسب رہے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کی بڑی کوشش آپ کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے، ان شاءاللہ ، پریشان بالکل بھی نہ ہوں اور اپنے کام میں مگن رہیں، چاہے لوگ کتنی ہی باتیں کیوں نہ کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک بار جو سلسلہ ٹوٹ چکا ہے۔ اپنوں کے ساتھ اب وہ کسی بات پر ہی کھلے گا۔ آپ جس بھی معاملات میں ہیں، ان سے باہر آئیں اور صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ایک بھی کام میں رسک نہیں لینا۔ آپ کے لئے خطرناک ہوگا اور توبہ کرکے بالکل سیدھا راستہ اختیار کریں۔ آج کل دماغ بالکل بھی آپ کا ساتھ نہیں دے رہا، صدقہ دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اپنے لئے مشکل پیدا نہ کریں جو فیصلہ کرنا ہے کر لیں اور پھر اس پر کھڑے بھی ہو جائیں ، ان دنوں آپ کی بے وقوفی سے ہی سلسلہ خراب ہو سکتا ہے، یہ زمین میں رہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -