سرکٹ ہاؤس پر دہشتگرد حملہ ناکام بنادیا گیا

سرکٹ ہاؤس پر دہشتگرد حملہ ناکام بنادیا گیا
سرکٹ ہاؤس پر دہشتگرد حملہ ناکام بنادیا گیا
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں سرکٹ ہاؤس پر دہشتگرد حملہ ناکام بنادیا گیا۔ دہشتگردی کی اس واردات میں سکیورٹی فورسز کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے بتایا کہ ایک دہشتگرد نے چارسدہ کے سرکاری مہمان خانے سرکٹ ہاؤس پر حملہ کیا ۔ دہشتگرد موٹرسائیکل پر سوار تھا جس کے بارے میں پہلے سے ہی معلومات مل چکی تھیں اس لیے پولیس تیار تھی۔

ڈی پی او کے مطابق دہشتگرد کے حملہ کرتے ہی پولیس کے جوانوں نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کا ایک جوان بھی شہید ہوا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی ایسے بزدلانہ کارروائیوں سے قوم اور سکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے واقعے میں سکیورٹی پر مامور اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔