یواین ایف پی اے کے وفد کا پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ

یواین ایف پی اے کے وفد کا پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ا نٹر نیشنل فیملی پلاننگ ایڈوائزر اقوام متحدہ ڈاکٹر یلما الازرنے وفد کے ہمراہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کیا۔10 رکنی وفد کوچیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے اتھارٹی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق یواین ایف پی اے کے وفد کوسکیورٹی صورتحال میں سیف سٹیز منصوبے کی افادیت بارے بتایا گیا مزید یہ کہ وفد کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا۔ دورے کے دوران وفد نے کیمروں کی مددسے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔و فد کو ایمرجنسی ہیلپ لائن، پولیس ڈسپیچ اور ویمن سیفٹی ایپ کی ورکنگ بارے بھی بتایا گیا۔وفد کا خواتین کے تحفظ کیلئے بنائی گئی ویمن سیفٹی ایپ میں گہری دلچسپی کا اظہارکیااس موقع پر ا نٹر نیشنل فیملی پلاننگ ایڈوائزر اقوام متحدہ ڈاکٹر یلما الازرکا کہناتھاکہ لاہور پہلی دفعہ آیا ہوں اتنی بڑی سکیورٹی وال حیران کن ہے۔یہاں آ کر خوشی محسوس کررہاہوں۔وفد کے شرکاء نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کیلئے بین الاقوامی معیار کے جدید نظام کا نفاذ قابل ستائش ہے۔اتھارٹی کی ورکنگ اورسسٹم ناسا کی طرز پر ہے۔بعد ازاں دورے کے اختتام پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے وفد کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

مزید :

علاقائی -