گھریلو جھگڑے پر بیوی کو چھریوں سے زخمی کرنیوالا گرفتار

گھریلو جھگڑے پر بیوی کو چھریوں سے زخمی کرنیوالا گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی سر براہی میں باغبانپورہ پولیس کی کارروائی۔بیوی کوگھریلو لڑائی جھگڑے پر چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کرنے والا ملزم مبارک گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ انوسٹیگیشن پولیس نے بیوی کو شدید زخمی کرنے والا ملزم مبارک گرفتار کر لیا ملزم چند روز قبل اپنی بیوی حمیرہ کو چھریوں کے وار سے شدید زخمی کر کے فرار ہو گیا تھا۔انویسٹی گیشن پولیس باغبانپورہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مبارک کو گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -