نوشہرہ ورکاں،مخالفین کی فائرنگ سے ہتھکڑیوں میں جکڑے باپ بیٹا قتل

نوشہرہ ورکاں،مخالفین کی فائرنگ سے ہتھکڑیوں میں جکڑے باپ بیٹا قتل

  

 نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) مخالفین کی فائرنگ سے عدالت کے دروازے پر ہتھکڑیوں میں جھکڑے باپ بیٹا قتل، ملزم نے موقع پر ہی گرفتاری دے دی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ڈیرہ شاہ جمال کے رہائشی قریبی رشتہ دار اقبال گروپ اور اعظم گروپ کے درمیان چار سال قبل لین دین کے تنازعہ پر جھگڑا شروع ہوا جس میں اب تک سات افراد قتل ہو چکے ہیں۔ اقبال گروپ نے ایک سال قبل اعظم گروپ کے چار افراد کو عدالت سے گھر واپس جاتے ہوئے راستے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اس مقدمہ کی گزشتہ روز تحصیل کچہری میں سول جج مسعود زمان گوندل کی عدالت میں پیشی تھی۔مقتولین پولیس کی حراست میں عدالت کے دروازے پر پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود اعظم گروپ کے ارسلان نے اقبال اور فیصل پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں باپ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزم نے موقع پر ہی گرفتاری دے دی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل نوشہرہ ورکاں پولیس چوہدری ہاشم محمود گوجر اور ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں صفدر عطاء بھٹی پولیس اہلکاروں اور ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

باپ بیٹا قتل

مزید :

علاقائی -