نوجوان نسل کومنشیات کی لعنت میں دھکیلنے والے رعایت کے مستحق نہیں:اشفاق خان

نوجوان نسل کومنشیات کی لعنت میں دھکیلنے والے رعایت کے مستحق نہیں:اشفاق خان

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے لاہور پولیس منشیات جیسے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے۔ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت میں دھکیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔معاشرے کے ہر فرد کو نئی نسل کو نشہ کے ناسور سے محفوظ رکھنے کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ نئی نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنا لاہور پولیس سمیت ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ والدین،اساتذہ،تعلیمی اداروں کی انتظامیہ طلبہ کے بدلتے رویوں پر کڑی نظر رکھیں۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا لاہور پولیس نے10ماہ کے دوران منشیات فروش اور استعمال کرنیوالے7016افراد کو حراست میں لے کر شہر کے مختلف تھانوں میں 6772مقدمات درج کئے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 104 کلو  323گرام ہیروئن،2516کلو گرام سے زائد چرس،04کلو194گرام آئس،168 کلوگرام افیون اور73ہزار113لٹر شراب برآمد کی گئیں۔

مزید :

علاقائی -