صوبائی دارالحکومت میں ڈاکو،چور،راہزن بے لگام

صوبائی دارالحکومت میں ڈاکو،چور،راہزن بے لگام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکو بے لگام ہو گئے، شہر میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکووں اور چوروں نے شہریوں کوکروڑوں روپے مالیت کی نقدی و دیگر سامان سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے ویلنشیا ٹاون میں پراپرٹی ڈیلر قیصر محمود کے گھر ڈکیتی کی واردات کے دوران چار ڈاکو گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے ہوئے گھر سے 100 تولے کے طلائی زیورات،20 لاکھ نقدی، ڈھائی لاکھ مالیت کی بندوق لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا، تاہم ملزمان کا سراغ نہ لگ سکا، ہڈیارہ کے علاقے میں نامعلوم چور فاروق کے گھر میں گھس کر 5لاکھ مالیت کی نقدی، لیپ ٹاپ، طلائی زیورات، گھڑیاں اور موبائل فون چوری کر ے فرار ہو گئے ماڈل ٹاون کے علاقے میں منظور کے گھر سے نامعلوم چور 4 لاکھ نقدی،پرائز بانڈ،گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔رائیونڈ سٹی میں مسلح ڈاکو ملک بشارت سے گن پوائنٹ پر 4لاکھ 40ہزار نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔غازی آباد میں اشرف سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 3لاکھ 20ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈیفنس میں معراج سے اسلحے کے زور پر 4لاکھ 50ہزار لوٹ لیے گئے  چوہنگ میں ڈاکو موٹرسائیکل سوار کرامت سے 50 ہز ا ر اور باٹا پور میں نعیم  سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 35ہزار چھین کر فرار ہو گئے،جوہر ٹاون سے ڈاکو، تنویر سے 7 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا، فیصل ٹاون،بادامی باغ،نواں کوٹ، اور قلعہ گجر سنگھ سے گاڑیاں جبکہ مصطفی ٹاون اور ٹبی سٹی سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -