شیخوپورہ،4بچوں کی ماں ٹیکہ لگتے ہی جان کی بازی ہار گئی،ورثاء کا احتجاج

شیخوپورہ،4بچوں کی ماں ٹیکہ لگتے ہی جان کی بازی ہار گئی،ورثاء کا احتجاج

  

 شیخوپورہ(سلمان ارشد شیخ سے)گوجرانوالہ روڈ پر واقعہ نجی ہسپتال میں عملہ کی مبینہ غفلت بلڈپریشر ہائی میں طبی امداد کے لیے آنے والیبچوں کی ماں ٹیکہ لگتے ہی جان کی بازی ہار گئی،خاتون حاجراں بی بی کی موت انجیکشن لگانے والے کمسن کمپاؤڈر کی وجہ سے ہوئی ورثاء کا الزام اوراحتجاج،بتایا گیا ہے کہ غازی منارہ کی رہائشی40سالہ خاتون حاجراں بی بی بلڈ پریشر چیک کروانے کے لیے جب نجی طارق ہسپتال میں پہنچی تو وہاں پر موجودنابالغ کمپاؤڈر نے جوں ہی خاتون کو انجیکشن لگایا تو وہ تڑپنا شروع ہوگئی اور ہسپتال میں موجود عملہ مبینہ طور پر ہسپتال سے بھاگ گیا،ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت ولاپراہی سے جان کی بازی ہارنے والی خاتون کے ساتھ آنے والے نوجوان نے الزام عائد کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میری آنٹی ہمارے گھر مہمان آئی ہوئی تھی انکا بلڈ پریشر چیک کروانے کے لیے ہم طارق ہسپتال میں آئے تو وہاں پر نابالغ لڑکے نے انجیکشن لگایا اور میری آنٹی تڑپنا شروع ہوگئی اور وہ تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگئی، انتظامیہ مجھ کو بار بار آنٹی کو ڈی ایچ کیوہسپتال شفٹ کرنے کا کہتے رہی میں نے اپنے انکل کو اطلاع کردی اور وہ بھی ہسپتال پہنچ گئے،خاتون کی اچانک ہلاکت اور ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت ولاپرواہی کے خلاف ورثاء سراپا احتجا ج بنے رہے،ہسپتال انتظامیہ سے خاتون کی ہلاکت کے موقف جاننے کے لیے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ الزامات بے بنیاد ہیں۔

احتجاج

مزید :

علاقائی -