نوسر بازی اور راہزنی کرکے  لوٹنے والا ملزم گرفتار

 نوسر بازی اور راہزنی کرکے  لوٹنے والا ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس یونیفام میں معصوم لوگوں کے ساتھ نوسر بازی اور راہزنی کرکے لوٹنے والا ملزم گرفتار. تفصیلات کے مطابق مستی گیٹ پولیس نے کاروائی کے دوران جعلی پولیس آفیسر یاسین کو گرفتار کر لیا جعلی پولیس آفیسر بن کے لوگوں سے دوران تلاشی لوگوں کی رقم ہتھیالیتا اور مزاحمت کرنے پر اسلحہ نکال لیتا. پولیس نے ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل, پولیس کی یونیفام, ہتھ کڑی اور موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزم یسین متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے دوران تفتیش ملزم نے مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزم کافی عرصہ سے پولیس کو مطلوب تھا۔

مزید :

علاقائی -