متعددایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات 

متعددایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے متعددایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ایس ایچ اوتھانہ ٹاؤن شپ انسپکٹر ابرار حیدر کو ایس ایچ او تھانہ نشتر کالونی،ایس ایچ او تھانہ رنگ محل انسپکٹر آفتاب احمدکو ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن شپ،ایس ایچ او تھانہ وحدت کالونی انسپکٹر طارق پرویز کو ایس ایچ او تھانہ ہیئر،ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ہیئر سب انسپکٹر محمد اکرام خا ں کوایس ایچ او تھانہ رنگ محل اور انچارج چوکی سروسز ہسپتال سب انسپکٹر محمد شوکت کوایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ وحدت کالونی تعینات کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

مزید :

علاقائی -