لاہور ائیرپورٹ سے 80لاکھ روپے کا سمگل شدہ سامان برآمد

 لاہور ائیرپورٹ سے 80لاکھ روپے کا سمگل شدہ سامان برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)کسٹم حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر تین مختلف کاروائیاں کر کے 80لاکھ روپے کا سمگل شدہ سامان برآمدکر لیا۔دبئی سے لاہور آنے والے مسافر سے 25 آئی فونز برآمد کر لئے گئے،مسافر ایمریٹس کی پرواز ای کے 622 سے لاہور آیا۔دوسری کاروائی کے دوران دبئی سے لاہور پہنچنے والے مسافر کے سامان سے 23 شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔تیسری کاروائی کے دوران مسافر کے سامان سے 225 کمپیوٹر ریمز برآمد کر لی گئیں، کسٹم حکام نے سامان ضبط کرکے مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دیدی۔سمگل شدہ سامان۔ کی کل لاگت 80لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

مزید :

علاقائی -