انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہل 8 امیدوار وں کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس
لاہور(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہل کئے گئے 8 امیدوار وں کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لاہور ڈویژن کے 8 امیدواروں کو نااہل قرار دیاتھا،گزشتہ روز پنجاب بار کونسل کی جانب سے الیکشن میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی صدارت میں امیدواروں کا اجلاس منعقد کیا گیاجس میں مذکورہ 8امید واروں کو بحال کردیاگیاہے،مذکورہ امیدواروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ آئندہ انتخابات میں ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کیاجائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی،جن امیدواروں کا بحال کیا گیاہے ان میں جمیل اصغر بھٹی، چوہدری اصغر علی گل، اعجازالحسن مغل، ذبیع اللہ ناگرہ، رانا سیف خان، افضال حسین، عرفان صادق تاررڑ، عبدالصمد بسریا شامل ہیں۔
ضابطہ اخلاق