پنجاب بار کونسل کے امیدواروں کی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی یقین دہانی 

پنجاب بار کونسل کے امیدواروں کی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی یقین دہانی 

  

لاہور(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی صدارت میں امیدواروں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں امیدواروں نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو الیکشن ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی، امیدواروں نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی یقین دہانی کے بیان حلفی جمع کروائے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ضابطہ اخلاق کے مطابق امیدواروں کو الیکشن مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے،اجلاس کے بعد پنجاب بار کونسل کے امیدواروں کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے امیدواروں کو مہم کے دوران سادگی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے،بینرز، فلیکسز، پلے کارڈز تمام امیدوار اتار لیں گے،کھانوں اور دعوتوں پر پابندی لگا رکھی کر الیکشن کو آسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے، مستقبل کے الیکشن امیدواروں کے لئے الیکشن لڑنابھی آسان ہو جائے گا۔

ممبر پنجاب بار کونسل

مزید :

علاقائی -