ٹرسٹ بینک کے سابق چیئرمین کیخلاف فردجرم کیلئے حتمی دلائل طلب 

  ٹرسٹ بینک کے سابق چیئرمین کیخلاف فردجرم کیلئے حتمی دلائل طلب 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ٹرسٹ انوسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کے سابق چیئرمین کے خلاف کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے حتمی دلائل طلب کر لئے ہیں،عدالت نے ملزم آصف کمال کو بطور ریفرنس طلب کر رکھا تھا،اس کیس میں آصف کمال کی لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی تھی،نیب کی جانب سے ملزم آصف کمال کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے،نیب کے ریفرنس میں کہا گیاہے کہ ملزم آصف کمال نے پرووینشنل بنک کو 88 ملین رقم کی ادائیگی کرنی تھی۔

ٹرسٹ بنک 

مزید :

علاقائی -