احد چیمہ کیخلاف اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت کے بے نامی داروں کو نوٹسز

احد چیمہ کیخلاف اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت کے بے نامی داروں کو نوٹسز

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجدنذیر چودھری نے سابق ڈی جی ایل ڈی احد خان چیمہ کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں بے نامی داروں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں،عدالت کی جانب سے احد خان چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد، فیصل حسن،احمد حسن،نازیہ اشرف سمیت 8بے نامی داروں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں، نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ احد خان چیمہ نے اپنے اثاثے بے نامی داروں کے نام بنا رکھے ہیں۔عدالت میں تمام افراد  اپنا بیان قلمبند کروائیں،اس کیس کی مزید سماعت 23 نومبر کوہوگی۔

احد چیمہ کیس

مزید :

علاقائی -