انگلینڈ کلی 2021 ء میں دورہ پاکستان کی تصدیق

انگلینڈ کلی 2021 ء میں دورہ پاکستان کی تصدیق

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ اعلان نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے16 سال بعد پہلی مرتبہ دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے،انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ یہ میچز 14 اور 15 اکتوبر کوکراچی میں کھیلے جائیں گے،انگلینڈ کرکٹ ٹیم 12 اکتوبر کو کراچی پہنچے گی،دورے کے اختتام پر دونوں ٹیمیں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلیے16 اکتوبر کو اکٹھے بھارت روانہ ہوجائیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ہفتے انگلینڈ کو جنوری 2021 میں مختصر دورانیے کے لیے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔جنوری میں اپنے اسٹار کھلاڑیوں کی مصروفیات کے باعث انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اس دعوت نامہ کے جواب میں آئندہ سال آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل اکتوبر میں دورہ کی تجویز پیش کی،جسے پی سی بی نے قبول کرلیا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل آخری مرتبہ سال 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انگلینڈ نیآئندہ سال اکتوبر میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا 16 سال بعد پہلا دورہ پاکستان ہوگا،جو سیزن 23-2022 میں دونوں ممالک کے مابین وائیٹ اور ریڈ بال کرکٹ سیریز کے انعقاد میں بھی معاون ثابت ہوگا۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی کے مطابق پاکستان  نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی ہوم سیریز کے بعد انگلینڈ کے مکمل اسکواڈ کی میزبانی کریگا آسٹریلیا کی میزبانی کے بھی منتظر ہوں گے،جو کہ سیزن 22-2021 کے فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں جو اقدامات اٹھائے  ان سے مختلف بورڈز اورانٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے ساتھ ان کے یقین اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -