مینز ایشین چیمپئنز ہاکی ٹرافی کے شیڈول کا اعلان

                  مینز ایشین چیمپئنز ہاکی ٹرافی کے شیڈول کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(سپورٹس رپورٹر) مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی  کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ایونٹ میں پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ 13مارچ کو ہوگا ایونٹ کے شیڈول کااعلان کردیا گیا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے مطابق چھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ آئندہ سال گیارہ سے انیس مارچ تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان بنگلا دیش کو پہلی مرتبہ ایونٹ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ تین مرتبہ کی چیمپئن پاکستان کے علاوہ بھارت، جنوبی کوریا، ملائشیا اور جاپان کی ٹیمیں بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ کے ا فتتاحی رو ز جنوبی کوریا کیخلاف میچ کھیلے گی۔ دوسرا مقابلہ بارہ مارچ کو ملائشیا سے ہے جس کے اگلے دن گرین شرٹس کو بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا۔ قومی ٹیم کا پندرہ مارچ کو جاپان کیخلاف مقابلہ رکھا گیا ہے جبکہ آخری میچ سولہ مارچ کو میزبان بنگلا دیش سے ہوگا۔ تمام گروپ میچز سولہ مارچ تک مکمل کر لئے جائیں گے جس کے بعد کلاسیفیکیشن راؤنڈ کا آغاز ہوگا۔ دونوں سیمی فائنل 18مارچ کو کھیلے جائیں گے۔
 پانچویں پوزیشن کیلئے میچ بھی اسی روز ہوگا جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 19مارچ کو کھیلا جائے گا۔