ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی باعث اعزاز ہے، رامین شمیم

ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی باعث اعزاز ہے، رامین شمیم

  

لاہور(افضل افتخار) پاکستان ویمن کرکٹر رامین شمیم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور میں نے ہر میچ میں عمدہ پرفارمنس دکھانے کی کوشش کی ہے مستقبل میں ویمن کرکٹ ٹیم عمدہ پرفارمنس دکھانے کے لئے پر امید ہے لاک ڈاؤن کے دوران فٹنس پر بھرپور توجہ دی جبکہ آج کل بھی پریکٹس کا سلسلہ جاری ہے رامین نے کہا کہ کرکٹ میرابچپن کا شوق ہے اور کرکٹ ٹیم میں شمولیت میراخواب تھا جس کے حقیقت بننے کی بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے اب میری کوشش ہے کہ میں کھیل پرتوجہ مرکوز رکھوں اور ملک کا نام اس کھیل میں اپنی عمدہ پرفارمنس سے روشن کروں۔ پاکستان میں ویمن کرکٹرز کا بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے جو تیزی سے منظر عام پر آرہا ہے۔ مستقبل میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -