شاداب خان پی ایس ایل2020 کے کپتان قرار

شاداب خان پی ایس ایل2020 کے کپتان قرار

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)چار رکنی آزاد جیوری  نے ٹیم آف دا  ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا اعلان کردیا ہے۔ جیوری نے ٹیم کی قیادت شاداب خان کے سپرد کی ہے۔اس چار رکنی آزاد جیوری میں کمنٹیٹرز بازید خان، رمیز راجہ اور عروج ممتاز کے علاوہ ٹیکنکل کمیٹی کے رکن اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان شامل تھے۔ اعلان کردہ 12 رکنی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کی ٹیم میں چار غیر ملکی اورایک ایمرجنگ کرکٹر شامل ہیں۔ ایونٹ میں شریک پانچ مختلف ٹیموں کے کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ بناسکے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں لاہور قلندرز کے 6، کراچی کنگز کے 3جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ کھلاڑیوں میں بابراعظم (کراچی کنگز)، کرس لین (لاہور قلندرز)، ایلکس ہیلز (کراچی کنگز)، حیدر علی (پشاور زلمی)، محمد حفیظ (لاہور قلندرز)، شاداب خان، کپتان (اسلام آباد یونائیٹڈ)، بین ڈنک، وکٹ کیپر (لاہور قلندرز)، ڈیوڈ ویزے (لاہور قلندرز)، محمد عامر (کراچی کنگز)، شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)، محمد حسنین (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، فخر زمان، 12واں کھلاڑی (لاہور قلندرز)۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -