پی ایس ایل 5، بابر اعظم زیادہ رنز بنانے والوں میں سرفہرست

   پی ایس ایل 5، بابر اعظم زیادہ رنز بنانے والوں میں سرفہرست

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل 5میں سب سے زیادہ رنز بابر اعظم کے بیٹ نے اگلے جب کہ کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے59.12کی اوسط سے473رنز اسکور کیے۔پی ایس ایل 5میں سب سے زیادہ رنز بابر اعظم نے بنائے 59.12کی اوسط سے473رنز اسکور کیے 300اورکرس لین 284رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا،انھوں نے 19.52کی اوسط سے 17شکار کیے۔بہترین بولنگ 18رنز کے عوض 4وکٹیں رہی، محمد حسنین 15، سہیل تنویر اور دلبر حسین 14،14، ڈیوڈ ویزا 12کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے،ایونٹ میں بہترین بولنگ کا اعزاز سمت پٹیل کو حاصل ہوا،انھوں نے صرف5رنز دے کر 4وکٹیں لی تھیں۔وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ 9شکار بین ڈنک نے کیے،فیلڈ میں سب سے زیادہ 10کیچز فخرزمان نے لیے۔کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑی اننگز لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کھیلتے ہوئے 5وکٹ پر 209رنز بنائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -