خان پٹرولیم نے سٹائلین آشیانہ کو 120 رنز سے شکستدیدی

                  خان پٹرولیم نے سٹائلین آشیانہ کو 120 رنز سے شکستدیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)فرسٹ کلاس کرکٹر شاہ رخ علی چن کی شاندار سنچری کی بدولت خان پٹرولیم کرکٹ ٹیم نے سٹائلین آشیانہ کرکٹ ٹیم کو 120 رنز سے شکست دے دی خان پٹرولیم کرکٹ ٹیم اور سٹائلین آشیانہ کرکٹ ٹیم کے درمیان دوستانہ میچ ماڈل ٹاؤن گرین کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ خان پٹرولیم کرکٹ ٹیم کے کپتان فیاض خان کی نجی مصروفیات کے باعث میچ میں شرکت نہ کرنے کے سبب قائم مقام کپتان بسیر خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔خان پٹرولیم کرکٹ ٹیم نے مقررہ 35 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے۔فرسٹ کلاس کرکٹر شاہ رخ علی چن نے6 چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے صرف 76 گیندوں پر 117 رنز بنائے۔حمزہ 62 رنز،وقار 21 رنز،بسیر خان 15 رنز،بابر 7 رنز بنا کر آؤ ٹ ہوئے۔مجاہد 16 رنزبناکر ٹاٹ آؤٹ رہے۔سٹائلین آشیانہ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سمیع خان،وقار،حیدر،عاطف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 274 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سٹائلین آشیانہ کرکٹ ٹیم کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرتی رہیں اور پوری ٹیم 154 رنز پر آؤٹ ہو کر پوئلین سدھار گئی۔مزمل 59 رنز،دانش 30 رنز اورآصف 22 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے طیب نے 3 کھلاڑیوں کو پوئلین بھیجا۔ولید نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور ذیشان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔۔فرسٹ کلاس کرکٹر شاہ رخ علی چن کو ناقابل شکست سنچری بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔