ہالینڈ کی باکسنگ سٹار روبی جیسیہا میسو نے اسلام قبول کرلیا

    ہالینڈ کی باکسنگ سٹار روبی جیسیہا میسو نے اسلام قبول کرلیا

  

 ایمسٹرڈیم(نیٹ نیوز) ہالینڈ کی باکسنگ سٹار روبی جیسیہا میسو نے اسلام قبول کرلیا، باکسر نے اس خبر کا اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق جیسیا نے ایک عیسائی خاندان میں جنم لیا تھا تاہم کچھ سال قبل انہوں نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا شروع کیا تھا اور اسلامی تعلیمات نے انہیں باضابطہ طور پر اس مذہب کو قبول کرنے کی ترغیب دی۔انہوں نے اپنے گواہوں کی موجودگی میں ہالینڈ کی ایک مقامی مسجد میں اسلام قبول کیاروبی کی باحجاب تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جس کے بعد دنیا بھر کی مسلم کمیونٹیز کی جانب سے انہیں محبت بھرے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ روبی کو کِک باکسر اور ”دی لیڈی ٹائیسن“ بھی کہا جاتا ہے۔

۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -