فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر،برازیل اور ارجنٹائن کامیاب

      فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر،برازیل اور ارجنٹائن کامیاب

  

 لیما(اے پی پی):برازیل اور ارجنٹائن نے فیفا ورلڈ کپ 2022کوالیفائرراؤنڈ میں اپنے میچز جیت لئے۔ برازیل نے یوروگوئے اور ارجنٹائن نے پیرو کو شکست دی۔  آرتھر اور رچرلیسن نے ایک ایک گول کر کے برازیل کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ ارجنٹائن کی فتح میں گونزالز اور لامارٹینزنے ایک، ایک گول سکور کرکے اہم کردار ادا کیا۔ایسٹیڈیونیسیونل لیما میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ارجنٹائن اور پیرو کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ارجنٹائن کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیرو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-2گول سے شکست دی۔  گونزالز نے میچ کے 17ویں اور لامارٹینز نے میچ کے 28ویں منٹ میں ایک ایک گول سکور کرے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پیرو کی ٹیم میچ میں کوئی گول سکور نہ کر سکی۔ دوسرا میچ برازیل اور یوروگوئے کی ٹیموں کے درمیان ایسٹیڈیو سینٹاریو، مونٹیوڈیو میں کھیلا   گیا جس میں برازیلین ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد یوروگوئے کی ٹیم کو 0-2گول سے شکست دی۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -