مردان،پیپلز پارٹی کا جی بی انتخابات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مردان،پیپلز پارٹی کا جی بی انتخابات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

مردان (بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی نے گلگت بلستان کے انتخابات کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی،پی پی کے ڈویژنل صدر شوکت علی ایڈووکیٹ،ضلعی جنرل سیکرٹری اورنگ زیب خان،محمد سجادخان سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلستان میں عوام رائے پر ڈاکہ ڈالا گیاہے انہوں نے مرکزی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مقررین نے حالیہ انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے دوبارہ صاف وشفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -