صوبائی وزیر ضیاء اللہ بنگش  کا مختلف سکولوں کا دورہ

  صوبائی وزیر ضیاء اللہ بنگش  کا مختلف سکولوں کا دورہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ صوبے میں ہائیر ایجوکیشن کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ صوبے میں شرخ خواندگی سمیت تعلیم کی روشنی سے نئی نسل کو منور کیا جاسکے۔ جناح گرلز ڈگری کالج پشاور، اسلامیہ کالج اور دیگر کالجز کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں، کالجز کو بہترین سہولیات دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی نے جناح کالج فار ویمن، یونیورسٹی آف پشاور سے پرنسپل تازین کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ جناح کالج فار ویمن جامعہ پشاور نے ہمیشہ طالبات کی ذہنی تربیت و نشوونما میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دیگر کالجز کی طرح اس کالج نے بھی ملکی ترقی کے لیے بہترین ورکنگ فورس دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مالی و تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ جہاں کہیں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ذمے امور ہیں ان کو طے شدہ طریقہ کار کے تحت ہمارے علم میں لے آئیں تاکہ ان کو بروقت اور جلد حل کیا جا سکے۔معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کو جناح کالج فار ویمن کی پرنسپل نے کالج کی کارکردگی و دیگر متعلقہ معا ملا ت پر بریفنگ بھی دی۔ معاون وزیراعلی کامران بنگش نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت نے مرد و خواتین کی تعلیم پر یکساں توجہ دی ہوئی ہے۔ صوبے میں ترقی کے لیے تعلیم یافتہ خواتین کی اہمیت اور بھی بڑھ چکی ہے جو صرف تعلیمی درسگاہوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہترین ماحول کی فراہمی سے ہماری طالبات ہر سیکٹر میں اپنا لوہا منوا سکتی ہیں جس کے لیے محکمہ اعلی تعلیم ہمہ وقت کوشاں ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -