سینٹ خریدو فروخت اور دھاندلی کی منڈی بن گئی ہے: فائق شاہ

سینٹ خریدو فروخت اور دھاندلی کی منڈی بن گئی ہے: فائق شاہ

  

 پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں اصلاحات کا مطالبہ امن ترقی پارٹی نے سب سے پہلے کیا، کابینہ کا حالیہ فیصلہ خوش آئند ہے فوراً قانون سازی کی جائے اور آمدہ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کروائے جائیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر، وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، سینٹ چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین، صوبائی اسمبلیوں میں قائد ایوان اور اسپیکرز کا انتخاب بھی شو آف ہینڈ سے کیا جائے تاکہ ہارس ٹریڈنگ، کرپشن اور دھاندلی ختم ہو سکے، سینٹ خرید وفروخت، دھونس اور دھاندلی کی منڈی بنا دی گئی ہے، قانون سازی کا سب سے اہم ادارہ قانون سے محروم ہے، اصلاحات سے باصلاحیت، ماہر اور ملک کیلئے کام کرنیوالے سینٹ میں آئیں گے۔ محمد فائق شاہ نے کہا کہ ممبران منشور، نظریئے اور عوامی مفاد کو ملیامیٹ کر کے ووٹ فروخت کرتے ہیں جس وجہ سے جمہوری نظام اور ترقی کو شدید دھچکا لگتا ہے، فی الفور حکومت اور اپوزیشن مل کر قانون سازی کریں تاکہ کرپشن کا بازار بند ہو سکے۔امن ترقی پارٹی عوام اور ملک کیلئے کی جانیوالی قانون سازی کی حمایت کرے گی۔اپوزیشن اس قانون سازی میں فوری حصہ لے ورنہ عوام سخت محاسبہ کریں گے، فائق شاہ نے امن ترقی پارٹی کی طرف سے بھرپور  تعاون کا یقین دلایا کہ عوام اور ملک کیلئے کی جانے والی قانون سازی کی ہمیشہ حمایت کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ امن ترقی پارٹی نے 2018ء الیکشن میں بھی الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ اور حکومت کو اس طرح کی قانون سازی کیلئے مکمل تحریری مسودہ ارسال کیا تھا، تاہم سیاسی اور جمہوری شعور کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -