باڑہ،سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر آپریشن،دکان سیل 

باڑہ،سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر آپریشن،دکان سیل 

  

باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ بازار میں سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈوان ایک دوکان سیل متعدد نو نوٹس جاری روزانہ کے بنیاد پر دوکانوں اور ہوٹلوں کی صفائی جاری رکھے ہر دوکاندار سرکاری نرخنامے کی لسٹ آویزاں کریں گرانفروشی کی اجازت نہیں دینگے ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی متعدد کو جرمانہ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد بنگش نے باڑہ بازار میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈوان کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر باڑہ خالد خان، تحصیلدار باڑہ غنچہ گل مہمند، چیف کلرک شباب، حمید اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ باڑہ میں مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہیں دینگے تمام دوکاندار سرکاری نرخناموں کی لیسٹ آویزاں کرکے روزانہ کے بنیاد پر چیکنگ ہو گا۔جس کا مقصد عوام کو ریلیف دینا اور مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ کرنا ہے۔انہوں نے باڑہ بازار ایک دوکان کو سیل کرکے متعدد دوکانوں کو نوٹس جاری کیا اور ساتھ ہی تمام دوکانداروں کو ایس او پیز سمیت صفائی کا چیکنگ کرکے متعدد دوکانداروں کو جرمانہ کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -