وزیر محنت کی زیرصدارت پار ا چنار کے تمام محکمہ جات کا اجلاس

  وزیر محنت کی زیرصدارت پار ا چنار کے تمام محکمہ جات کا اجلاس

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر لیبر اینڈ کلچر شوکت یوسفزئی نے ضلع کرم پاراچنار میں ضلع کرم کے تمام محکمہ جات سے ڈپٹی کمشنر کرم کے کانفرنس روم میں میٹنگ کا انعقاد کیا جہاں پر ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر نے انہیں ڈسٹرکٹ کرم میں جاری ترقیاتی منصوبوں روڈز، ہیلتھ، جوڈیشنل کمپلیکس، سپورٹس کمپلیکس، پولیس، ریسکیو 1122 وغیرہ کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ،اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم زاہد یونس کے علاوہ ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر علی حسین اور تمام محکمہ جات کے آفسران بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیرلیبر اینڈ کلچرل نے بھی مزید میگا پراجیکٹس کے قیام پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ محکمہ جات کے ہیڈز نے بھی اپنے مسائل سے وز یر ِ لیبر اینڈ کلچرل کو آگاہ کیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ تمام محکمہ جات میں درپیش مشکلات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں۔ انشاء اللہ اب سارے مسائل اولین فرصت میں حل ہونگے۔میٹنگ میں صوبائی وزیر سمیت ڈپٹی کمشنر کرم سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم کے علاوہ تمام محکمہ جات کے ہیڈز نے شرکت کی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -