مہنگی چیزیں خرید کر سستی نہیں بیچ سکتے،دکانداروں کا موقف

مہنگی چیزیں خرید کر سستی نہیں بیچ سکتے،دکانداروں کا موقف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر) لنڈا بازار میں کپڑوں کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ جب وہاں انتظامیہ سے پوچھی تو انتظامیہ نے کہا کہ ہم تو خود ہی مہنگائی کا شکار ہیں اور جب پیچھے سے ہی ہمیں مہنگے کپڑے خرید نے کو ملیں گے تو ہم بھی مجبور ہوکر اس کی قیمت بڑھائیں گے کورونا کی وجہ سے پہلے ہی کاروبار نہیں ہے اور اب جب ہماری کمائی کا سیزن شروع ہوا تو اس قدر مہنگائی ہوگئی ہے کہ ہم خود بھی پریشان ہیں گاہگ بڑی تعداد میں آتے ضرور ہیں مگر قیمت سن کر واپس چلے جاتے ہیں بہت کم کاروبار ہوکر رہ گیا ہے ہم تو خود حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرے تاکہ ہمیں ریلیف مل سکے او ر یہاں پر عوام بھی سستے داموں کپڑے خرید سکیں۔