پارکنگ نہ ہونے کے برابر

پارکنگ نہ ہونے کے برابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر) لنڈا بازار کے باہر پارکنگ کا نظام نہ ہونے کے برابر، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، لنڈا بازار میں روز خریداروں کی ایک بہت بڑی تعداد خریداری کے لئے آتی ہے مگر باہر پارکنگ کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے لوگ اپنی مرضی سے جہاں دل چاہتا ہے گاڑیاں او ر موٹر سائیکلیں پارک کرکے چلے جاتے ہیں جس سے ٹریفک نظا م بری طرح سے متاثر ہے۔ اور اس حوالے سے لنڈا بازار کی انتظامیہ بھی بے بس نظر آتی ہے۔