کورونا کا پھیلاؤ انتہائی خطرناک ہے

کورونا کا پھیلاؤ انتہائی خطرناک ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے سینئر وائس چیئرمین ملک نعیم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے، موذی وبا کا پھیلاؤ انسانی جانوں اور کاروباری حالات کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ تاجر برادری اور عوام الناس احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ دنیا بھر میں ہولناک وبا کی وجہ سے عالمی معیشت شدید مالی بحران کا شکار ہے، پاکستان کے اقتصادی حالات اور ملکی معیشت  وبا کی متحمل نہیں ہے۔ قوم بن کر ذمہ داری کامظاہرہ احتیاط، حفاظتی اقدامات پر عمل ہی ہمیں بحران سے بچا سکتا ہے۔  پاکستان کے باشعور عوام سختی کے ساتھ حفاظتی اقدامات اپنائیں تاکہ وطن عزیز کسی بھی مشکل بحران سے بچ سکے یہ وقت قوم بننے کا ہے۔