پی ڈی ایم کی تحریک کسی ڈھونک سے کم نہیں،ڈاکٹر نوشین حامد

پی ڈی ایم کی تحریک کسی ڈھونک سے کم نہیں،ڈاکٹر نوشین حامد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی وصدر وومن ونگ ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاہے کہ جی بی کی عوام نے اپنے بہترمستقبل کے لئے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دینا خوش آئند عمل ہے، جی بی کی باشعور عوام کو پی ٹی آئی کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، پی ڈی ایم کی تحریک کسی ڈھونک سے کم نہیں، خدارا پی ڈی ایم اپنی سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے جلسے جلوس کرنا بند کرے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم ٹولہ چور مچائے شور کی پالیسی پر گامزن ہے، اپوزیشن کی منفی سیاست اور ملک دشمن بیانیے کو جی بی کی عوام نے برُی طرح مسترد کردیا ہے جی بی کی عوام نے پی ٹی آئی کو کامیاب کروا کر باشعور ہونے کا حق ادا کیا ہے، جی بی میں پی ٹی آئی کی جی بی الیکشن میں کامیابی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہاکہ نوازشریف ٹولہ فوج اور عوام کو آپس میں لڑا نے کی کوشش کررہے ہیں، ایسی گھناؤنی سازشیں کرنے والا فسادی اور بربادی ٹولہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -