ایل ڈی اے کا گرینڈ آپریشن،کمرشل ہال مسمار،27عمارتیں سیل

ایل ڈی اے کا گرینڈ آپریشن،کمرشل ہال مسمار،27عمارتیں سیل

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ زون فور اور فائیو کے عملے نے بھوپتیاں چوک سے کاہنہ فلائی اوور تک ڈیفنس روڈ کے دونوں اطراف مشترکہ آپریشن کر کے ایک کمرشل ہال مسمار اور 27 عمارتیں سر بمہر کر دیں۔تین مارکیوں بال روم مارکی، مروا مارکی اور انار کلی مارکی کوبھی سربمہر کر دیا گیا۔ بھوپتیاں چوک کے قریب منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کی جانے والی عمارت سر بمہر کر دی گئی۔ڈیفنس روڈ پر باس فرنیچر کے نام سے واقع عمارت فرسٹ فلور پر غیر قانونی تعمیرکی بنا پر سر بمہر کر دی گئی۔اس کے علاوہ آپریشن کے دوران 20 دکانیں، ڈو چائے کیفے اور حقیق ماربل سٹور کو بھی سر بمہر کر دیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -