وزیر اعلیٰ نے ہفتہ رحمت اللعالمین منا کر دل جیت لئے،عذرا سلطانہ

وزیر اعلیٰ نے ہفتہ رحمت اللعالمین منا کر دل جیت لئے،عذرا سلطانہ

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب بھر میں منائے جانے والے ہفتہ رحمت العالمینؐ کے حوالے سے نرسنگ کالج جنرل ہسپتال نے خصوصی طور پر محفل میلادؐکا انعقاد کیا جس میں نرسنگ طالبات نے حضرت محمد ؐ کے حضور گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل نرسنگ کالج عذراہ سلطانہ اور شہناز ڈار کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی، رہبر انسانیت اور ہم سب کے پیارے حضرت محمد ؐ کا عشق ہم سب کے ایمان کا لازمی جزو ہے۔ جن کی ذات با برکات سے دنیا و آخرت کی بھلائی ملتی ہے۔ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رقیہ بانو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس ہفتے کے انعقاد سے تمام مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں اور ہر شہری اس پر خوشی سے نہال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالخصو ص نوجوان نسل کو اپنے مذہب کی اساس سے روشناس ہونا چاہیے اور پیارے نبی حضرت محمد ؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس موقع پر نرسنگ طالبات آمنہ شہزادی،زینب بشارت، حرا شہزادی،شازیہ،زینب امداد اور دیگر نے نعت خوانی میں حصہ لیا، سیرت النبی? پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حضرت محمد? کی سیرت مبارکہ ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے اور انہیں آخری نبی تسلیم کرنا ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے جس پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح پیارے نبی? کی تعلیمات میں دکھی انسانیت کی خدمت بھی اہمیت کی حامل ہے جس کے حوالے سے نرسنگ طالبات کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔ اس موقع پر درو د و سلام کی محفل ہوئی اور ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ اس بابر کت محفل میں نرسنگ انسٹرکٹر ز، رمضان بی بی اور نرسنگ طالبات کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -