جمعیت علماء پاکستان کے ملک بشیر احمد نظامی انتقال کر گئے

جمعیت علماء پاکستان کے ملک بشیر احمد نظامی انتقال کر گئے

  

لاہور(پ ر)جمعیت علماء پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ملک بشیر احمد نظامی انتقال کرگئے ملک بشیر احمد نظامی زندگی بھر وطن عزیز پاکستان میں تحفظ مقام مصطفےٰؐ اورنفاذ نظام مصطفےٰؐ کے لئے ایک سپاہی کی حیثیت میں شب وروز جدوجہد کرتے رہے، نماز جنازہ لاہور کے معروف بزرگ دربار حضرت میراں حسین زنجانی کے احاطے میں ادا کی گئی۔جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء  علامہ زوار بہادر نے پڑھائی جس میں حافظ نصیر احمد نورانی،ڈاکٹرجاوید اعوان،پروفیسر احمد رضا خان، مفتی انتخاب نوری،مفتی تصدق حسین،رشید احمد رضوی،مولانا محمد سلیم اعوان،محمد ارشد مہر،حاجی شوکت علی،مولانا محمد اعظم قادری،مفتی محمد حسیب، پیر منیر قادری،مولانا عبدالرؤف نورانی ودیگر نے شرکت کی۔مولانا نعیم جاوید نوری،مولانا محمد علی نقشبندی، مفتی عرفان حنفی کے علاوہ علماء و مشائخ کی بڑی تعداد کے علاوہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -