لیگی رہنماؤں کے خلاف بینرز لگانا قابل مذمت ہے،سمیرا کومل

  لیگی رہنماؤں کے خلاف بینرز لگانا قابل مذمت ہے،سمیرا کومل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)لیاقت باغ کے گیٹ پر نوازشریف،مریم نواز اور ایاز صادق کیخلاف اشتعال بینرز لگانے کا معاملہ۔مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی۔جس میں،مریم نواز اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کیخلاف گھٹیا بینر آویزاں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔فاشسٹ حکومت کی جانب سے پہلے بھی لاہور میں سردار ایاز صادق کیخلاف توہین آمیز بینرز آویزاں کیے گئے۔حکومت قوم میں نفرتیں اور اشتعال پیدا کرنے کی سازش کررہی ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ میاں نوازشریف،مریم نواز اور سردار ایاز صادق کیخلاف لگائے گھٹیا بینرز فوری اتارے جائیں۔اشتعال انگیز بینرز لگانے والوں کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -