الخدمت کیکیریئر کونسلنگ اینڈ گائیڈنس ڈویلپمنٹ کے عنوان سے ورکشاپ

  الخدمت کیکیریئر کونسلنگ اینڈ گائیڈنس ڈویلپمنٹ کے عنوان سے ورکشاپ

  

لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ”کیریئر کونسلنگ اینڈ گائیڈنس ڈویلپمنٹ پلان“ کے عنوان کے تحت الخدمت کمپلیکس لاہور میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، نائب صدر ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ، سیکرٹری جنرل شاہد اقبال، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال سمیت ملک بھر سے تمام آغوش ہومز کے ایڈمنسٹریٹرزاور مینٹورزنے شرکت کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ یہ بات باعث فخر و مسرت ہے کہ ہم بے آسرا افراد کی جلد اور بروقت مدد کے لئے خود کو جدید صلاحیتوں سے آراستہ کررہے ہیں۔اس مقصد کے لئے سال بھراسٹاف ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ورکشاپس کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔اس ورکشاپ کا مقصد بھی ملک بھر میں قائم تمام الخدمت آغوش ہومز کے اسٹاف کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔ورکشاپ میں نامورٹرینرشہباز انور نے کاؤنسلنگ اسکلز، گروپ کاؤنسلنگ، انڈراسٹینڈنگ آف پرسنیلٹی،انڈراسٹینڈنگ آف ایموشنل انٹیلی جنس، کیریئر ڈویلپمنٹ، کیریئر کونسلنگ اینڈ گائیڈنس سمیت دیگر موضوعات پر لیکچرز دیئے۔ اور عملی مشقیں کروائیں۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -