وادی نیلم میں بھارتی گولہ باری قابل مذمت ہے،چوہدری شوکت

  وادی نیلم میں بھارتی گولہ باری قابل مذمت ہے،چوہدری شوکت

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انٹرنیشنل ہومین رائٹس موومنٹ بحرین کے چیف آرگنائزر چوہدری شوکت علی نے وادی نیلم آزاد کشمیر میں شہری آبادیوں پر بھارتی گولہ باری کو نہتی انسانی جانوں کا قتل عام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی غنڈہ گردی اور جارحیت خطے کا سکون اور امن تباہ کئے ہوئے ہے۔ سرحدوں پر دراندازی اور شہری علاقوں پر گولہ باری سے بے گناہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ بھارت کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ پاکستان کی وفاقی وزیر ہیومن رائٹس ڈا کٹر شیریں مزاری بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی فورمز پر آواز اٹھائیں۔ انٹرنیشل ہیومن رائٹس موومنٹ بحرین خلیجی ممالک عرب امارات سمیت دنیا بھر میں بھارت کا مکروہ اور ظالمانہ چہرہ دنیا کو دکھائے گی۔ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور رہے گا بھارت امن اور خوشحالی کو راستہ دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو عالمی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -