بیرونی قرضوں کے باعث معیشت دباؤ کا شکار ہے،فدا حسین

  بیرونی قرضوں کے باعث معیشت دباؤ کا شکار ہے،فدا حسین

  

لاہور(سٹی رپورٹر)  بیرونی قرضوں کے دباؤ عالمی معاشی اداروں کی سخت ترین پالیسیز سے ملکی معیشت شدید دباؤ سے گزر رہی ہے۔ کووڈ19 کے پھیلاؤ اور جانی و مالی بھاری نقصان سے دنیا بھر میں کاروباری حالات شدید متاثر ہوکر رہ گئے ہیں۔پاکستان میں وبا سے بچاؤ کے حالات اللہ کی خاص رحمت اور کمزور معیشت کیلئے خاص نعمت ہیں ان خیالات کا اظہارپی سی بی سی کے چیئرمین حاجی فدا حسین نے ایک بیان میں کیا۔

، عوام الناس خدائے لم یزل کی اس کرم نوازی کے ساتھ ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو بھی سمجھیں۔  احتیاط سماجی فاصلے اختیار کریں۔ ماسک اور سینٹیائزر کا استعمال ہی پاکستان کو دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بحران سے بچانے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔ پاکستان کرونا وائرس کی اس وبا سے محفوظ رہا تو انشااللہ مضبوط معاشی ممالک کی دوڑ میں شامل ہوجائے گا۔ یہ وقت قومی ذمہ داری سمجھ کر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -