وزیراعظم کرپٹ مافیا کے خلاف  برسر پیکار ہیں،ملک زمان نصیب

   وزیراعظم کرپٹ مافیا کے خلاف  برسر پیکار ہیں،ملک زمان نصیب

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف پی پی 146 کے ٹکٹ ہولڈر ملک زمان نصیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم  عمران خان کرپٹ مافیا کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ تین دہائیوں تک ملکی اقتدار پر قابض رہنے والے ٹولے کی باقیات حکومتی کارکردگی کی راہ میں روڑے اٹکارہے ہیں۔ غریب عوام کی محنت اور حق حلال  کی کمائی سے اب جیبیں  بھرنے کا سلسلہ بند ہوچکا ہے۔ پنجاب میں پولیس اور پٹواری کلچر نے گزشتہ کئی دہائیوں سے صوبے میں لوٹ مار کا بازار گرم کئے ہوئے تھا۔ حکومت نے ان کا نان و نفقہ بند کردیا ہے۔ وطن عزیز پاکستان میں بسنے والے عوام  کو روشن مستقبل دینے مسائل کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کوئی کسر  چھوڑیں  گے۔ انشااللہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں دنیا کی مضبوط معاشی قوت بن کر ابھرے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -