نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا طلبہ و طالبات کے مابین انعامی مقابلہ

  نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا طلبہ و طالبات کے مابین انعامی مقابلہ

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان،لاہور میں جاری تقریبات یوم اقبالؒ کے سلسلے میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین کلام اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہوا،منصف کے فرائض پروفیسر زیب النساء سرویا نے انجام دیے۔ ممتاز دانشور اور صحافی خوشنود علی خان نے طلبا وطالبات سے بات چیت کی  کرتے ہوئے کہا کہ کلام اقبالؒ دراصل مدحتِ رسولؐ ہے اور کلام اقبالؒ پڑھتے ہوئے وجد اور سرور کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔ کلام اقبالؒ کو نہ صرف پڑھیں بلکہ اس کو سمجھنے کی بھی کوشش کریں۔یہاں موجود بچوں نے کلام اقبالؒ کو خوبصورت طرز پر پڑھ کر اسے نئی جہت دی ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری نظریہئ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید اور اویس خوشنود بھی موجود تھے۔ مقابلہ کے نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں رمشا جمیل  نے اول، اکشاں اور لائبہ وحید نے مشترکہ طو پر دوئم اورحمائل شریں نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ آمنہ اکرم، مہک فاطمہ اور ردا میر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلے میں سید علی نے اول‘ محمد طاہر شبیر نے دوئم اور سیف علی نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ کورس کی شکل میں ہونیوالے مقابلے میں بشریٰ تصور، ایمن سہیل اور لائبہ وحید پر مشتمل ٹیم نے اول جبکہ ہما رحیم اور ثناء شہزادی نے دوئم پوزیشن حاصل کی۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -