طلبہ کے مطالعاتی دورے

    طلبہ کے مطالعاتی دورے

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوٹ‘ فیصل ٹاؤن کی طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے چائلڈپروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو‘ شالیمار‘ الکتاب سکول‘ مناواں‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ شاہ پور کانجراں‘ ملتان روڈ اور الائیڈ سکول (گرلز کیمپس) چند رائے روڈ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد 456 تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -