کمشنر ڈیرہ کا بحالی معذوراں مرکز ”سہارا“ کے زیر تعمیر کمپلیکس کا دورہ 

 کمشنر ڈیرہ کا بحالی معذوراں مرکز ”سہارا“ کے زیر تعمیر کمپلیکس کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ اسماعیل خان:(بیورو رپورٹ)کمشنر ڈیرہ یحیی اخوندزادہ  بحالی معذوراں مرکز '' سہارا '' کا زیرتعمیر کمپلیکس کا دورہ سہارا سنٹر کے سربراہ عامر سہیل سدوزئی کی کاوشوں کو سراہا بحالی معذوراں کی فلاح کے لیے منصوبہ میں تعاون کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یحیی اخونزادہ  کمشنر مخیر حضرات کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ بھی ہر ممکن تعاون کرے گی، دکھی انسانیت کی خدمت قابل قدر جذبہ ہے، اس کمپلیکس کی تعمیر سے جنوبی اور شمالی وزیرستان سمیت ملحقہ اضلاع کے معذور افراد بھی مستفید ہوں گے،اس خطے میں دہشت گردی کے واقعات میں بھی اکثر خاندان متاثر ہوئے جو معذوری کا شکار بنے،1996 سے ہم سہارا سنٹر چلا رہے ہیں جہاں معذوروں کی بحالی کے لیے مختلف خدمات فراہم کر رہے ہیں، عامر سہیل سدوزئی کورونا کے باعث زیر تعمیر سہارا کمپلیکس پر کام بند ہو گیا جس سے معذور افراد کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، کمپلیکس میں بحالی معذوراں کے لیے تمام سروسز سمیت معذور خواتین کا ووکیشنل سنٹر اور اسکول بھی ہو گا، عامر سہیل سدوزئی