کورونا کی وبائی صورتحال نے صوبے کے عوام کو متاثر کیا: لیفٹیننٹ جنرل حامد خان 

  کورونا کی وبائی صورتحال نے صوبے کے عوام کو متاثر کیا: لیفٹیننٹ جنرل حامد ...

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین لیفٹنٹ جنرل محمد حامد خان نے کہا ہے کہ کورنا کی وبائی صورتحال نے صوبے کی عوام کو شدید طورپر متاثر کیا ہے جس کے لیے پاکستان ہلال احمر سوسائٹی بھرپور طور پر عوام کی خدمت کررہی ہے۔اس سلسلے میں رواں سال جاری امدادی سرگرمیوں کے تسسلسل میں پشاور اور مردان کے ایک ہزار مستحق خاندانوں میں راشن پیکج تقسیم کرنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔جہاں ان علاقوں میں شامل ایسے افراد کو فوڈ پیکجز فراہم کیے جارہے ہیں جو کورونا سے براہ راست یا بلواسطہ طورپرمتاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب عوامی مہم کی سربراہی کرنے والے ہلال احمر خیبرپختونخوا کے نمائندے اشفاق احمد نے زراٗئع ابلاغ کے نمائنددوں کو بتایا کہ منصوبے کے تحت ابتدائی طور پردوں وں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ یونٹ سے متاثرہ یونین کونسلز کی تفصیلات حاصل کی گئی جس کے تحت پشاور کے تین یونین کونسل یکہ توت ون ٹو اور تھری کا انتخاب کیا گیا۔ جبکہ ضلع مردان کے یونین کونسل منگاء اور بدرگہ میں مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے بعد کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں بیوہ خواتین،جسمانی طور پر معذوری کا سامنا کرنے والے افراد اور خواجہ سرا کمیونٹی سے کئی افراد کو شامل کیا گیا۔جس کا مقصد تمام طبقات تک یکساں طور پر امدادی سامان پہنچانا ہے۔۱۴ کلو فوڈ پیکجز میں آٹا،گھی،چینی،چائے اور دیگر اشیاء خردونوش شامل ہیں۔  جبکہ اگلے مرحلے میں ضلع چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں نقد رقم،ہاٗئی جین کٹس اور واٹرفلٹریشن پلانٹس تقسیم کیے جانے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -